سوریا کمار یادیو مسلسل دوسری بار ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار

Published On 24 January,2024 07:29 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو نے مسلسل دوسری بار آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

آئی سی سی نے سال 2023 کی مختلف کیٹیگریز کے بہترین کرکٹرز کا اعلان کر دیا ہے، بھارت کے سوریا کمار یادیو سال 2023 میں شاندار کارکردگی دکھا کر مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارپائے، انہوں نے یہ اعزاز مسلسل دوسری بار حاصل کیا ہے۔

مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نیوزی لینڈ کےمارک چیپمین، یوگینڈا کے ایلپیش رامجانی، زمبابوے کے سکندر رضا اور بھارت کے سوریا کماریادیو کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔

سوریا کمار یادیو نے 2023 میں 17 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 48.86 کی اوسط سے 733 رنز اسکور کیے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 155.95 رہا۔

دوسری جانب ویمنز کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی پلیئر رہیں۔