نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل ٹائٹل سپانسر شپ کیلئے تاریخ کا مہنگا ترین معاہدہ منظور کر لیا۔
بھارتی کرٹ بورڈ اور معروف ادارے ٹاٹا کے درمیان آئی پی ایل ٹائٹل سپانسر شپ کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے، ٹاٹا نے موجودہ معاہدے کو 2028ء تک توسیع دی جس کی مالیت 2500 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ٹاٹا گروپ نے موجودہ میں 5 برس کی توسیع کرتے ہوئے معاہدے کو 2028ء تک بڑھایا ہے، ٹائٹل سپانسر شپ کیلئے 2500 کروڑ روپے لیگ کی تاریخ میں سب سے بڑی رقم ہے۔