خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 812 واں عرس، اعزاز خان کی زائرین کے ہمراہ درگاہ پر حاضری

Published On 17 January,2024 07:04 pm

اجمیر شریف: (دنیا نیوز) حضرت خواجہ سید معین الدین چشتیؒ کے 812 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور اعزاز خان نے 230 پاکستانی زائرین کے گروپ کے ہمراہ عظیم صوفی بزرگ کی درگاہ پر حاضری دی۔

ناظم الامور اعزاز خان نے حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی جانب سے مزار پر روایتی چادر چڑھائی، ناظم الامور اور پاکستانی زائرین نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

درگاہ آمد پر پاکستانی زائرین کا پرتپاک استقبال، ناظم الامور اعزاز خان کی دستار بندی بھی کی گئی۔