نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست بہار کے علاقے بھاگلپورہ میں مسافروں نے چلتی ریل میں موبائل چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی حکمت عملی ناکام بنا دی اور تقریباً ایک کلومیٹر تک ریل سے لٹکائے رکھا۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ کی شرٹ پہنا ہوا نوجوان چلتی ریل کی کھڑکی سے لٹکا ہوا ہے اور ان کو مسافروں نے بازووں سے پکڑا ہوا اور طویل مسافت کے بعد جب ریل رک جاتی ہے اور پھر مبینہ چور کو چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ وہاں موجود چند نوجوان اس کو پکڑ کرلے جاتے ہیں۔
— Hate Detector (@HateDetectors) January 17, 2024
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بہار کے علاقے بھاگلپور میں ایک چور نے چلتی ریل میں مسافر کا فون چوری کیا لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوا اور مسافروں نے چور کو پکڑا اور تقریباً ایک کلومیٹر تک اس کو لٹکا کر لے گئے۔