گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دینے والا نوجوان پکڑا گیا

Published On 15 January,2024 10:06 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست پنجاب میں پولیس نے ایک شخص کو گرل فرینڈ کی طرف سے امتحان دیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ انگریز سنگھ نے اپنی گرل فرینڈ پرم جیت سنگھ کے نام کا جعلی ووٹر اورآدھا کارڈ بھی بنوایا اور زنانہ لباس میں پوری تیاری کے ساتھ امتحان دینے پہنچا۔

فاضلکا سے تعلق رکھنے والے انگریز سنگھ نے زمانہ بھیس میں گرل فرینڈ کی طرف سے امتحان دینے کی تیاری کی، اس نے چوڑیاں بھی پہنیں، لپ سٹک کے علاوہ ماتھی پر بندی بھی لگائی۔