برازیل: (ویب ڈیسک) ایک شخص نے سونے کی تلاش میں گھر کے کچن کے نیچے 40 فٹ گہرا گڑھا کھود ڈالا۔
جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں 71 سالہ جوائو پیمینٹا ڈی سلوا نے گھر کے نیچے مدفون سونے کی موجودگی کا خواب دیکھنے کے کچن کے نیچے کھدائی شروع کی۔
جب اس نے اس کا ذکر اپنے پڑوسی سے کیا تو پہلے تو وہ ہنسا لیکن پھر وہ بھی ڈی سلوا کے ساتھ شامل ہوگیا۔
تاہم بدقسمتی سے ڈی سلوا کی خزانہ حاصل کرنے کی یہ مہم اس وقت ختم ہوئی جب وہ چالیس فٹ گہرے کنویں سے پانی اور کیچڑ نکالنے کی کوشش کے دوران گر کر جان گنوا بیٹھا۔