اترپردیش: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف انڈیا میں بیل کی انٹری نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے سٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک برانچ میں پیش آیا جہاں بپھرا بیل بینک میں جا گھسا۔
میڈیا کے مطابق ایک بیل بھاگتا ہوا آیا اور اچانک سے بینک میں داخل ہوگیا، بیل کے بینک میں داخلے نے سب کو حیران کر دیا جبکہ بینک صارفین سمیت بینک کے عملے میں بھگدڑ مچ گئی اور سب کی دوڑیں لگ گئی۔
— The Times Of India (@timesofindia) January 11, 2024
اس موقع پر بینک میں تھوڑی دیر کے لیے افرا تفری اور شور مچا، تاہم بیل نے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیل کو نکالنے کیلئے باہر موجود سکیورٹی گارڈ نے ایک ڈنڈے کا استعمال کیا اور بیل کو بینک سے باہر نکالنے کی کوشش کی جس میں سخت محنت کے بعد گارڈ کو کامیابی ملی۔
برانچ کے چیف منیجر کے مطابق دو بیل بینک کے باہر لڑ رہے تھے، اس دوران ایک بیل کے بھاگنے پر دوسرے نے اس کا پیچھا کیا اور بعدازاں دھکا دے کر اسے مزید برانچ کے دروازے کے قریب کر دیا، واقعے کے وقت برانچ میں لوگوں کی تعداد کم تھی۔