ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) اڑان بھرنے سے قبل ایک مسافر نے طیارے کا دروازہ کھول کر اس پر سے اچانک چھلانگ لگا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر دبئی کیلئے اڑان بھرنے کے لئے تیار طیارے سے مسافر نے نامعلوم سبب کی وجہ سے چھلانگ لگائی۔
رپورٹ کے مطابق ایئر کینیڈا کا طیارہ اڑان بھرنے کیلئے بالکل تیار تھا اور اسے طیارے پر مسافروں کے چڑھنے والی سیڑھیوں سے الگ کر دیا گیا تھا لیکن کچھ ہی دیر میں مسافر نے طیارے کا دروازہ کھول کر وہاں سے چھلانگ لگا دی۔
ایئرلائن کے مطابق مسافر طیارے کے اوپر سے نیچے آ گر اور اسے شدید چوٹیں لگیں، تاہم اسے بروقت امدادی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور مسافر کی صحت بہتر ہے۔
مسافر طیارے کی 20 فٹ اونچائی سے نیچے فرش پر آگرا اور فوری طور پر اس کی جانب سے چھلانگ لگانے کا سبب بھی معلوم نہیں ہوسکا۔
واقعے کے بعد پولیس، ایوی ایشن ٹیم اور دوسرے ریسکیو اہلکاروں نے 6 گھنٹے تک طیارے کی تلاشی لی اور سیفٹی سے متعلق تمام تر تفتیش کی، جس کے بعد ہی رات دیر گئے طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔