ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر سرفراز خان کو قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سرفراز خان گزشتہ 2 سال سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اب ان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل کرنے پر مداحوں نے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سرفراز خان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ رویندرا جڈیجا اور کے ایل راہول کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 2 فروری سے شروع ہوگا۔