آسٹریلیا کیخلاف یادگار سپیل، شمر جوزف کی کنٹریکٹ میں ترقی

Published On 02 February,2024 11:58 am

پورٹ آف سپین: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف یادگار سپیل کرانے والے ویسٹ انڈیز کے نوجوان فاسٹ باؤلر شمر جوزف کو صلہ مل گیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فاسٹ باؤلر شمر جوزف کو ترقی دے دی، انہیں فرنچائز سے بورڈ کا انٹرنیشنل ریٹینر کنٹریکٹ مل گیا ہے۔

اس حوالے سے کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلہ شمر جوزف کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کی وجہ سے کیا گیا، برسبین میں تاریخی کامیابی میں شمر جوزف نے اہم کردار ادا کیا۔

بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمر جوزف میں غیر معمولی ٹیلنٹ ہے، انہیں ترقی دے کر خوشی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا میں 27 برس بعد ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جس کا سہرا نوجوان فاسٹ باؤلر شمر جوزف کے سر جاتا ہے۔