آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کورونا کا شکار

Published On 02 February,2024 09:30 am

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ جوش انگلس کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش انگلس پروٹوکول کے مطابق میچ میں حصہ لیں گے لیکن وہ الگ ڈریسنگ روم استعمال کریں گے جبکہ جوش انگلس فیلڈ کے دوران بھی کھلاڑیوں سے فاصلے پر رہیں گے۔