پاکستان کرکٹ بورڈ کو کابینہ ڈویژن کے حوالے کردیا گیا

Published On 19 February,2024 05:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کابینہ ڈویژن کے حوالے کردیے گئے۔

نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی بی کے معاملات کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ماتحتی سے خارج کرتے ہوئے براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا۔

پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا، اس اقدام سے سیکرٹری آئی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے۔