بابر اعظم نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Published On 21 February,2024 03:06 pm

لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں سب سے کم اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔

بابراعظم نے یہ اعزاز صرف 271 اننگز کھیل کر حاصل کیا، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے یہ کارنامہ 285 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔