رواں سیزن میں ہماری سٹرنتھ کمزوری بن گئی ہے: عاقب جاوید

Published On 28 February,2024 08:51 am

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اس سیزن میں ہماری سٹرنتھ ہماری کمزوری بن گئی ہے، ملتان کیخلاف مایوس کن پرفارمنس رہی، فائٹ نظر نہیں آئی، اس سے پہلے ٹیم نے فائٹ کیا تھا۔

لاہور میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں 60 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ملتان سلطانز کے پاس بھی محدود کھلاڑی تھے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارا کمبی نیشن نہیں بن سکا، اکیلا شاہین فائٹ کرتا نظر آیا امیچور پرفارمنس رہی، رنز تو یہاں آرام سے بنتے ہیں، ہمیں ملتان سلطانز کے رنز کے قریب جانا چاہیے تھا۔

قلندرز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ سپن آپشنز کو ذہن میں رکھا تھا، ڈسپلن باؤلنگ کی کمی نظر آئی، جب وکٹیں نہ ملیں تو پھر آپشنز کا بھی کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت پہلی جیت کا انتظار کر رہے ہیں، کھیل پرائیڈ کے لیے کھیلا جاتا ہے کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے تاکہ فینز مایوس نہ ہوں۔

عاقب کا کہنا تھا کہ چھ ہارنے میں بھی کمال ہے اور لگا تار چار جیتنے میں بھی کمال ہو سکتا ہے، بیٹنگ آرڈر میں توازن لانے کے لیے عبداللہ شفیق کو موقع نہیں مل سکا، ہم انہیں چوتھے نمبر پر کھلانا چاہتے تھے۔ 

Advertisement