پی ایس ایل کا لاہور میں آخری معرکہ: آئی جی کی ہدایت پر فول پروف سکیورٹی

Published On 27 February,2024 07:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 2024ء سیزن 9 کے لاہور میں آخری معرکہ کے موقع پر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او لاہور سکیورٹی، ٹریفک اور پارکنگ سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے اس بار پی ایس ایل میچز کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر سکیورٹی ایس او پیز بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل میچز کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے پُرامن انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈی نیشن میں ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس ٹیموں کے روٹس، سٹیڈیم کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیموں کے روٹ، سٹیڈیم، قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت مانیٹرنگ کی جائے، ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آگاہی، ٹریفک روانی کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، شائقین کرکٹ کے کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے پولیس ہدایات پر عمل کریں۔

Advertisement