اسلام آباد: (دنیا نیوز)پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امپائرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عثمان طارق کا ایکشن کراچی کنگز کے خلاف میچ میں رپورٹ کیا، ایکشن درست ہونے تک عثمان طارق پی ایس ایل نائن مزید نہیں کھیل سکیں گے۔
عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھایا گیا کہ بولنگ کرنے سے پہلے وہ تھوڑا رک جاتے ہیں، بولنگ کراتے ہوئے سپنر اپنا ہاتھ 15 ڈگری تک بینڈ کرسکتا ہے لیکن عثمان کا ہاتھ محض 12 ڈگری تک جاتا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق نے میگا ایونٹ میں تین میچ کھیل کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔