نوجوان کھلاڑی چار روزہ کرکٹ کو اہمیت دیں: سعود شکیل

Published On 11 March,2024 09:25 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز سعود شکیل نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کرکٹرز چار روز ہ کرکٹ کو اہمیت دیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سعود شکیل کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز ڈومسٹک ضرور کھیلیں، ڈومیسٹک کرکٹ بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور کوچ کی تبدیلی سے بہتری نہیں آئی بلکہ بہت سی تبدیلیاں ہوئیں جس کی وجہ سے ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری آئی ہے۔

سعود کا کہنا تھا کہ ماضی کی باتیں پرانی ہو چکی ہیں اب کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے مجھے جو موقع دیا ہے اسے انجوائے کر رہا ہوں، کسی کی بھی ذاتی رائے کچھ بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برے وقت میں تحمل سے کام لینا چاہیے، تنقید کو مثبت لیا جائے تو فائدہ ہوتا ہے، جو بات سننے کی ہوتی اسے ضرور سنتا ہوں۔ 

Advertisement