کرکٹ کسی کی نہیں، یہاں سب چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہیں: عمر اکمل

Published On 09 March,2024 11:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ یاد رکھیں کہ کرکٹ کسی کی نہیں، یہاں سب چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں عمر اکمل نے نوجوان کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مت سمجھیں کہ ایک سیزن کی وجہ سے ان کے اگلے دو سیزن پکے ہو گئے، جن نوجوان کھلاڑیوں کا سیزن اچھا جا رہا ہے وہ ایک سیزن پر اکتفا نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹریننگ کر رہا ہوں، کلب میچز بھی کھیل رہا ہوں اور فٹنس پر فوکس ہے، مضبوط انداز میں کم بیک کروں گا۔

عمر اکمل نے کہا کہ پی ایس ایل میں میری کارکردگی اچھی رہی ہے، فرنچائزز نے کیوں منتخب نہیں کیا، یہ ان کی مرضی ہے۔

Advertisement