قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کی وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے منگنی

Published On 01 April,2024 10:31 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس نے منگنی کر لی۔

دونوں کی منگنی کی تقریب واہ کینٹ میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی، کمنٹیٹر علی یونس سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی ہیں۔

یاد رہے کہ عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں، انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی 20 میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔