حکومت کی 2 وزارتوں کی پیشکش، آفریدی نے معذرت کر لی

Published On 06 April,2024 09:06 am

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو 2 وزارتوں کی پیشکش کر دی۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کو وزیراعظم شہباز شریف نے دو وزارتوں کی پیشکش کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے سابق کپتان کو سپورٹس اور یوتھ کی وزارتوں کی پیشکش کی جس پر شاہد آفریدی نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور وزارتیں لینے سے معذرت کر لی۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت کا شکریہ! میں صرف اپنی فاؤنڈیشن پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔