پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان

Published On 03 May,2024 03:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی جہاں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہو گا، قومی کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم رواں سال جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی، علاوہ ازیں پاکستان اسی سال بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔