چیمپئنز ٹرافی میں شرکت حکومت سے مشروط ہے: بھارتی کرکٹ بورڈ

Published On 06 May,2024 05:28 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شرکت حکومت سے مشروط ہے۔

نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجیو شکلا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ابھی کافی وقت ہے، جو حکومت کہے گی وہی کریں گے،کسی بھی ملک میں ٹیم بھیجنے کا فیصلہ حکومت کی اجازت سے ہی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے۔