انگلینڈ کے سٹار فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published On 11 May,2024 05:42 pm

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے سٹار فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

جیمز اینڈرسن ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 جولائی سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

جیمز اینڈرسن نے 187 ٹیسٹ میچز میں 700 وکٹیں حاصل کی ہیں، جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے واحد فاسٹ باؤلر ہیں۔