پاکستان کرکٹ ٹیم برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی

Published On 26 May,2024 09:29 pm

کارڈف: (دنیا نیوز) پاکستان انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی۔

قومی ٹیم کل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو کارڈف میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو اسوقت سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی تھی۔