سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول طے

Published On 15 June,2024 09:06 am

میلبرن: (ویب ڈیسک) کرکٹ سکاٹ لینڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا شیڈول طے پا گیا۔

سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں رواں سال ستمبر میں ٹی 20 سیریز کیلئے مقدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 4، 6 اور 7 ستمبر کو دی گرینج، ایڈنبرا میں کھیلے جائیں گے، اس مہینے کے آخر میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف بھی سیریز شیڈول ہے۔