ٹی 20 ورلڈ کپ: ٹیم کی ناقص کارکردگی پر لنکن کپتان مستعفی

Published On 11 July,2024 10:09 pm

کولمبو: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس پر سری لنکا کے کپتان نے استعفیٰ دے دیا۔

سپنر وینندو ہاسارنگا کو گزشتہ سال ہی ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے 10 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی 20 کپتان وینندو ہاسارنگا نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ انکا کپتانی سے دستبردار ہونا ٹیم کے بہترین مفاد میں ہے جس سے انہیں بطور کھلاڑی اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کا موقع ملے گا، سری لنکن بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وینندو ہاسارنگا بطور کھلاڑی ٹیم کا اہم حصہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ٹیم صرف ایک میچ میں کامیاب ہوسکی تھی اور گروپ مرحلے سے ہی باہر ہوگئی تھی۔