زمبابوے کو تیسرے ٹی 20 میں بھی شکست، بھارت کو سیریز میں برتری

Published On 11 July,2024 08:40 am

ہرارے: (ویب ڈیسک) بھارت نے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی زمبابوے کو 23 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کر لی۔

ہرارے میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

بھارتی کپتان شبمن گل نے 66 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، رتوراج گائیکواڈ نے 49 اور یشسوی جیسوال 36 رنز کیساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

زمبابوے کی جانب سے کپتان سکندر رضا اور بلیسنگ موزا ربانی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی۔

ڈیون میئرز 65 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ 3 وکٹیں لینے پر بھارتی باؤلر واشنگٹن سندر کو میچ کا بھترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔