کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا نےبھارت کو27 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔
تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے بھارت کو 110 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی، سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے ٹائی ہو گیا تھا، سری لنکا نے بھارت کو 27 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔
ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے اویشکا فرنینڈو نے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کوشل مینڈس نے 59 اور پاتھم نسانکا نے 45 رنز بنائے۔
249 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 27 ویں اوور میں 138 رنز پر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے دونیتھ ویلالگے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہیش تھیکشانا اور جیفری وینڈرسے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔