لاہور: (دنیا نیوز) شان مسعود ناکام ترین کپتان بن گئے، مسلسل پہلے پانچ ٹیسٹ ہارنے کا منفرد ریکارڈ شان مسعود نے اپنے نام کرلیا۔
شان مسعود پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں مسلسل پہلے 5 ٹیسٹ میچز ہارنے والے کپتان بن گئے، کپتانی کے ساتھ شان مسعود کی بیٹنگ اوسط پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا۔
شان مسعود نے 35 ٹیسٹ میچز میں 28 رنز کی اوسط سے صرف ایک ہزار 798 رنز بنائے،4 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، 50 اننگز میں پہلے نمبرز پر بیٹنگ کرنے والے کسی بھی پاکستانی بیٹرز کی یہ بدترین اوسط ہے۔