نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رضا حسن اور بھارتی لڑکی پوچا کی منگنی کی تقریب نیویارک میں ہوئی، رضا حسن کی منگیتر پوجا ہندو ہیں اور جلد مسلمان ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حسن اور پوجا کی شادی کی باقاعدہ تقریب اگلے برس فروری میں منعقد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رضا حسن ایک ون ڈے اور 10ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، رضا حسن امریکہ منتقل ہو چکے ہیں۔