ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: قومی ٹیم ایونٹ سے باہر، کیویز کی سیمی فائنل میں انٹری

Published On 14 October,2024 09:49 pm

دبئی :(دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 110 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس 28، بروکلے ہالیڈے 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، ندا ڈار اور عمیمہ سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم شروع ہی سے دباؤ کا شکار نظر آئی اور کوئی بھی خاتون کھلاڑی کریز پر جم کر بیٹنگ نہ کرسکی، یوں قومی ٹیم 12ویں اوورز میں 56رنز پرڈھیر ہو گئی۔