ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پہلے میچ والی پچ پر ہی کھیلا جارہا ہے جس کو انگلینڈ بورڈ نے ٹرولنگ سے کا نشانہ بنا ڈالا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹ کی گئی ہے۔
ٹیم کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم پہنچنے پر انگلش بورڈ کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ ڈالی گئی۔
پوسٹ میں لکھا گیا کہ "چھٹے روز کے لیے تیار ہو رہے ہیں"! بعد میں چھٹے روز کو کاٹ کر "ڈے ون" لکھ دیا گیا اور ساتھ ہی ٹرولنگ والا ایموجی بھی استعمال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ پہلے ٹیسٹ والی پچ پر کھیلا جا رہا ہے۔