ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ بیسن ریزرو ویلنگٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا، اس سے قبل میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مہمان سری لنکن ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی اب تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی، نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے جبکہ سری لنکن ٹیم کو ون ڈے سیریز میں چارتھ اسالنکا لیڈ کریں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 جنوری کو سڈن پارک ہملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 جنوری کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔