لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں شدید برف باری کے باعث بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
میٹ آفس کے مطابق لندن کی سڑکوں پر ٹریفک جام رہی، ریلوے اور فضائی سفر میں تاخیر یا منسوخی کا خدشہ پیدا ہوگیا، 30سینٹی میٹر تک مزید برف باری متوقع ہے، دیہی علاقوں میں بجلی منقطع ہونے کا امکان ہے۔
میٹ آفس کا مزیدکہنا تھا کہ سکاٹ لینڈ کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت منفی10ڈگری تک جا سکتا ہے، چیشائر اور سومر سیٹ میں درجہ حرارت منفی 5ڈگری تک گر گیا، برفانی صورتحال کے باعث لنکن شائر میں حادثے میں 7ماہ کے بچے کی ہلاکت رپورٹ ہوئی۔
جنوبی انگلینڈ کی کونسلز نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کر لئے۔