آسٹریلیا اور بھارت کا آخری ٹیسٹ دوسرے دن ہی دلچسپ مرحلے میں داخل

Published On 04 January,2025 12:59 pm

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ دوسرے دن ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 141رنز بنا لیے، رشبھ پنت 61 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ اور واشنگٹن سندر 6 اور جڈیجا 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف مجموعی برتری 145 رنز ہو گئی ہے، آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر سکاٹ بولینڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پیٹ کمنز اور ویبسٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 185 اور آسٹریلوی ٹیم 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، 5 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔