ویسٹ انڈیز کے خلاف15 رکنی پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

Published On 11 January,2025 05:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سکواڈ میں برقرار رہنے والے کھلاڑیوں میں شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

ابرار احمد، امام الحق اور محمد ہریرہ کی واپسی۔ ورک لوڈ مینجمنٹ کے طور پر عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔

خرم شہزاد کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ محمد علی اور کاشف علی کی شمولیت ہوئی ہے، ان فٹ وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کی جگہ روحیل نذیر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔