کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) افغانستان کے سپنر راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
راشد خان نے جنوبی افریقا کی ٹی 20 لیگ کے میچ میں ٹی 20 کیریئر کی 632 ویں وکٹ حاصل کر لیں، جس کے بعد لیگ سپنر ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔
افغان سپنر راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں 631 وکٹیں حاصل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوائن براوو کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ڈے جے براوو نے 546 ٹی 20 میچز میں 11183 گیندیں پھینک کر 631 وکٹیں لی تھیں جبکہ راشد نے 457 اننگز میں 10552 گیندیں کراکر براوو سے زیادہ وکٹیں حاصل کرلیں۔
واضح رہے کہ راشد خان جنوبی افریقی ٹی 20 لیگ میں ایم آئی کیپ ٹاؤن کی نمائندگی کر رہے ہیں۔