سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کی ٹیم کا قذافی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن

Published On 09 February,2025 11:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں آئی جنوبی افریقہ کی ٹیم کا قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس جاری ہے۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کر رہے، پروٹیز سیریز کا اپنا پہلا میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلیں گے۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا آج آپشنل ٹریننگ سیشن بھی ہو رہا ہے، نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑی آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں، بلیک کیپس کی طرف سے ٹام لیتھم ، ڈیون کانوے اور ول ینگ پریکٹس میں مصروف ہیں۔