کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے سابق سٹار کرکٹر محروم حنیف محمد کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔
محروم حنیف محمد کے بیٹے سابق کرکٹرشعیب محمد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےکیپ اورہال آف فیم وصول کیا۔
1959ء ميں مرحوم حنيف محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی لمبی ترين اننگز کھيلی، کراچی کی جانب سے کھيلتے ہوئے بہاولپور کے خلاف 499 رنز کی اننگز کھيلی جو 1994ء تک فرست کلاس کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز تھی، برائن لارا نے عظيم بلے باز حنيف محمد کا ريکارڈ 1994ء ميں توڑا۔
حنيف محمد نے پاکستان کے لئے 55 ٹيسٹ ميچوں ميں 3915 رنز سکور کئے، آئی سی سی نے حنيف محمد کو ہال آف فيم ميں بھی شامل کيا، حنيف محمد کو دنيائے کرکٹ کے پہلے لٹل ماسٹر کا خطاب بھی ملا۔