اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق بھارت سے 7 صحافیوں نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا، تمام بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیاگیا ہے، کسی بھی بھارتی صحافی کا ویزا مسترد نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہونے جا رہی ہے جس میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان سمیت 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔