چیمپئنز ٹرافی : آسٹریلین کرکٹ ٹیم دو دستوں میں پاکستان پہنچ گئی

Published On 17 February,2025 04:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

14 رکنی دستے میں آسٹریلیا کے کوچز، کپتان سٹیو سمتھ اور سپورٹ سٹاف شامل ہیں، جو کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

بعدازاں آسٹریلین ٹیم کا دوسرا دستہ بھی کچھ دیر بعد لاہور پہنچ گیا، لاہور پہنچنے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں میں مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا و دیگر شامل ہیں۔

 آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا، آسٹریلیا کا دوسرا میچ 25 فروری کو جنوبی افریقا کے ساتھ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ آسٹریلیا اپنا آخری گروپ میچ 28 فروری کو افغانستان کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔