دبئی: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ کیلئے دبئی پہنچ گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بورڈ آفیشلز بھی دبئی پہنچ چکے ہیں۔
کرکٹ بورڈ آفیشلز پاک بھارت میچز کے انتظامات کو ممکن بنائیں گے، پاکستان ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ قومی ٹیم کل آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کریگی۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں 23 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔
چیمپئنز ٹرافی کی دفاعی چیمپئن ٹیم پاکستان اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف 60 رنز سے شکست کھا گئی تھی۔