نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو جرمانہ

Published On 20 February,2025 05:59 pm

دبئی: (دنیا نیوز) چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا، جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا تھا، سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی تھی۔