لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
برائیڈن کارس پاؤں کے انگھوٹے کی انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوئے ہیں، آئی سی سی نے انگلینڈ کے برائیڈن کارس کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی۔
ریحان احمد کو برائیڈن کارس کے متبادل کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا، ریحان احمد کی سکواڈ میں شمولیت کی منظوری آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیّکل کمیٹی نے دی۔