دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔
اتوار 9 مارچ کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ کھیلا جائے گا، جس کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، ان تمام ٹکٹس کل قیمت لگ بھگ 9 ملین درہم تک پہنچ گئی ہے۔
سٹیڈیم کے جنرل ایڈمیشن ٹکٹ 250 سے 500 درہم کےدرمیان فروخت ہوئے جب کہ فائنل کے ٹکٹس کی قیمت 250 درہم سے 12 ہزار درہم کے درمیان رکھی گئی تھی۔
واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم 9 مارچ کو فائنل کی میزبانی کرے گا جس میں بھارتی ٹیم اپنے مدمقابل کا سامنا کرے گی جس کا فیصلہ آج لاہور میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔