انگلش کرکٹر ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے پر 2 سال کی پابندی عائد

Published On 14 March,2025 03:10 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ممبئی: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹر ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے پر 2 سال کی پابندی لگا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ہیری بروک نے رواں ماہ شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18 ویں سیزن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بروک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں نے ایک بہت مشکل فیصلہ کیا ہے کہ میں آئی پی ایل کے اس سال کے سیزن میں حصہ نہیں لوں گا، میں معذرت خواہ ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کی وجہ سے ہیری بروک پر آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔