پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کا شہر شہر سفر جاری، ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال

Published On 19 March,2025 01:53 am

ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کا شہر شہر سفر جاری رہا۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کا ملتان پہنچنے پر شائقین نے شاندار استقبال کیا، تاریخی مقام شاہ رکن عالم دربار اور ملتان سٹیڈیم میں ٹرافی کی نمائش کی گئی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹرافی 29 مارچ تک 11 شہروں کا سفر کرے گی۔