پی ایس ایل ٹرافی کا سفر جاری، بہاولپور اورلودھراں میں والہانہ استقبال

Published On 20 March,2025 02:26 am

بہاولپور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا شہر شہر سفر جاری رہا۔

بہاولپور اور لودھراں میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی، بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور دیگر تاریخی مقامات اور محلات میں ٹرافی کا فوٹو شوٹ کیا گیا، لودھراں میں سرکاری سکول پہنچنے پر طالبات نے ٹرافی کا والہانہ استقبال کیا۔

مقامی کرکٹ اکیڈمی میں بھی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، نوجوان کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔