پشاور: (دنیا نیوز) پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ 8 اپریل کو پشاور میں ہوگا۔
نمائشی میچ کی میزبانی کے لیے صوبائی حکومت نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور کی تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور زلمی فینز کو ارباب نیاز سٹیڈیم میں پخیر راغلے۔
یہ نمائشی میچ پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں سیزن سے قبل شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے پی سی بی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب پی سی بی نے پی ایس ایل سے قبل نمائشی میچ کا انعقاد کیا ہو، 2023 میں کوئٹہ میں بھی نمائشی میچ کروایا گیا تھا جس نے کرکٹ کے شائقین کی توجہ اور جوش و خروش کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
اس میچ کی کامیابی نے ممکنہ طور پر پشاور میں کرکٹ کو واپس لانے کے فیصلے کو متاثر کیا ہے اور پاکستان بھر میں اس کھیل کو فروغ دینے کے پی سی بی کے عزم کو مزید مستحکم کیا ہے۔