لاہور: (دنیا نیوز) نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ٹورنامنٹ میں 5 ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پرخواتین کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، 7 بڑے شہروں میں 100 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے فنٹس ٹیسٹنگ پروگرام میں حصہ لیا۔
لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، اسلام آباد اور بہاولپورمیں خواتین کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پری ٹورنامنٹ کیمپ 3 مئی سے 6 مئی تک جاری رہے گا، نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچز کا باقاعدہ آغاز 7 مئی سے ہو گا اور فائنل 24 مئی کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔